لاہور (لاہورنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی بانی رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہ ہے کہ اپوز یشن کوعمران خان فوبیا ہو چکا جس کا کو ئی علاج نہیں، کر اچی ہی نہیں د بئی میں بھی جا کر پی ڈی ایم جلسے کر ے حکومت آ ئینی مدت پوری کرے گی،
پی ڈی ایم جماعت عملی طور منتشر ہو چکی ہیں صر ف این آ راو کے خواہش مند جلسیاں کررہے ہیں۔ انہو ں نے کہاکہ حکومت کیخلا ف لانگ مار چ اور استعفو ں کی دھمکیاں نئی با ت نہیں گذ شتہ تین سا لو ں سے این آراو کی خواہش مند جماعتیں ایسی با تیں کررہی ہیں تاکہ انہیں کسی نہ کسی جگہ سے ر یلیف مل جائے،کر پٹ ما فیا کو نہ پہلے ر یلیف ملا نہ ملے گا اورنہ وہ ر یلیف ملنے کی امید رکھیں۔
ملک اور قوم کا پیسہ لو ٹنے والوں سے عمران خان کسی صور ت ہا تھ نہیں ملا ئیں گے۔ انہو ں نے کہا کہ کراچی میں پی ڈی ایم لیڈر شپ کے پر یس کانفر نس میں اترے ہو ئے چہرے پوری قوم نے دیکھے جس سے صا ف ظاہرہو رہا تھاکہ عوام پی ڈی ایم کے سا تھ چلنے کو تیا رنہیں اور پی ڈی ایم سخت پر یشانی سے دو چارہے۔ انہو ں نے کہا کہ خطے کی تیزی سے بد لتی ہو ئی صور تحا ل میں اپوز یشن ملک د شمنو ں کے ہا تھو ں کھلونا بننے کی بجائے ذمہ دار ی کا ثبو ت دے اور ملکی سلامتی کودر پیش مسائل کے حل کیلئے حکومت کا سا تھ دے ، اپوز یشن جماعتیں جمہوری حکومت کے خا تمے کے خواب دیکھنے کی بجائے2023تک صبر و تحمل سے کام لیں ۔