اسلام آباد (لاہورنامہ) حکومت کی جانب سے پاک چین دوستی کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر جاری ہونیوالا 70 روپے کا سکہ بازار میں دستیاب نہ ہوسکا.
Pakistan @StateBank_Pak has launched Rs.70 commemorative coin in connection with the 70th Anniversary of the Establishment of #PakChina Diplomatic Relations. Pak & China have forged an all-weather friendship & conducted all-round cooperation. #APPNews @AmbNong #pakchinaat70 pic.twitter.com/8djO2L0ok3
— APP 🇵🇰 (@appcsocialmedia) June 10, 2021
گزشتہ دنوں اسٹیٹ بنک آف پاکستان کی جانب سے اخبارات میں پاک چین دوستی کے 70 سال مکمل ہونے پر 70 روپے کا یاد گاری سکہ جاری کرنے کی خبریں شائع ہوئیں مگر 70 روپے کا یہ سکہ مارکیٹ میں نہ آسکا .
جس کی بڑی وجہ عوام کی جانب سے 10 روپے کے سکے کی وصولی ہے لوگ 10 روپے کا سکہ لینے سے انکاری ہیں ان حالات میں 70 روپے کا سکہ کسی طرح بھی عوام کیلئے قابل قبول نہیں اسی وجہ سے شاید مارکیٹ میں یہ سکہ نہ آسکا ہو۔