لاہور(لاہورنامہ)پی ایچ اے کا صوبائی دارالحکومت میں اینٹی سموگ آپریشن جاری ہے اس حوالے سے ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی نے گرین ویسٹ کو جلانے پر مکمل پابندی کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام چھوٹے بڑے پارکوں، گرین بیلٹس سے گرین ویسٹ کو روزانہ کی بنیاد پر اکٹھا کیا جارہا ہے.

اوراس کو جلانے کی بجائے اس کی کھاد بناکر استعمال میں لا رہا ہے جو پی ایچ اے کی نرسریوں سمیت دیگر شجرکاری جگہوں پر استعمال کی جارہی ہے۔ڈی جی پی ایچ لاہورنے مزید کہا کہ آلودگی کو کنٹرول کرنے اور سموگ پر قابو پانے کیلئے دھوں پیدا کرنے والے تمام اعمال کوروکنا ہوگا جبکہ ماحول کی بہتری او ر فضائی آلودگی کے خاتمہ کیلئے ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔