اسلام آباد (لاہورنامہ) معزز وفاقی وزیر برائے ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ/ پرو چانسلر جناب شفقت محمود نے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف فیشن اینڈ ڈیزائن (پی آئی ایف ڈی) کا دورہ کیا اور پی آئی ایف ڈی سینٹ کے 11 ویں اجلاس کی بطور ڈپٹی چیئرپرسن سینٹ صدارات کے امور سرانجام دئیے۔
اس موقع پرسیکرٹری تجارت جناب محمد صالح احمد فاروقی، وائس چانسلر پروفیسر حنا طیبہ خلیل، مسٹر گوہر اعجاز، جناب احمد فاروق بازئی، وی سی بی یو آئی ٹی ایم ایس، میاں کاشف اشفاق، پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی، وی سی، جی سی یو، لاہور اور دیگر معززین/ پی آئی ایف ڈی سینٹ ارکان بھی موجود تھے۔ وائس چانسلر پروفیسر حنا طیبہ نے سینٹ کے نئے مقرر کردہ اراکین کو خوش آمدید کہا۔
اجلاس میں پی آئی ایف ڈی سے متعلق مختلف تعلیمی، مالی اور انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور سالانہ بجٹ-22 2021 کی منظوری دی گئی۔ ملازمین کی ریگولرائزیشن، ملازمین کے لیے فوائد/ اسکیم اور بین الاقوامی رکنیت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔