عثمان ڈار

سیالکوٹ میں حکومت کی ٹیکس کلچر کے فروغ کیلئے منفرد مہم جاری

اسلام آباد (لاہورنامہ)حکومت کی ٹیکس کلچر کے فروغ کیلئے منفرد مہم جاری ،سیالکوٹ میں ایک اور ترقیاتی منصوبہ سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے شہری کے نام ہو گیا.

1ارب روپے کی لاگت سے تعمیر 7کلو میٹر طویل شاہراہ پر ٹیکس پیئر کی تختی لگا دی گئی ،شاہراہ کا افتتاح بھی سب سے زیادہ ٹیکس دہندہ شہری خواجہ عرفان سے کروایا گیا. عثمان ڈار نے کہا کہ خوشی ہے کہ سیالکوٹ کا ایک اور میگا پراجیکٹ ٹیکس پیئر کے نام ہوا،سیالکوٹ کے متعدد منصوبے ٹیکس دینے والے شہریوں کے نام کئے جا چکے ہیں.

ایسے ٹیکس پیئرز کی حوصلہ افزائی حکومتی سطح پر ہونا ضروری ہے، انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ میں 20ارب روپے کی لاگت سے میگا پراجیکٹس پر کام ہو رہا ہے،پینے کا صاف پانی، سیوریج سسٹم، گرین پارکس، ٹریفک ری انجینئرنگ اور شہر کی ماسٹر پلاننگ پر کام ہو رہا ہے، عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ بڑے پیمانے پر فنڈز کے اجرا پر وزیراعظم عمران خان وزیر اعلی عثمان بزدار اور ضلعی انتظامیہ کا شکر گزار ہوں۔