لاہور(لاہور نامہ) مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں نوازشریف کے متعلق غلام سرور کے غیر سنجیدہ بیان کا معاملہ،مسلم لیگ(ن) نے پنجاب اسمبلی میں وفاقی وزیر غلام سرورکے استعفے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی۔
قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی۔پنجاب اسمبلی کا یہ مقد س ایوان وفاقی وزیر غلام سرور کے میاں نوازشریف کے متعلق غیر سنجیدہ بیان کی شدید مذمت کرتا ہے ۔ممبر پارلیمنٹ کو ایسا بیان دینا زیب نہیں دیتا۔نوازشریف پاکستان کے تین مرتبہ کے منتخب وزیراعظم ہیں۔سیاست میں ذاتیات کا کلچر انتہائی تشویشناک ہے۔ایسے شخص کو وزیر رہنے کا حق نہیں ہے۔
غلام سرور کے بیان سے نوازشریف کے کروڑوں چاہنے والوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔جو دوسرے کےلئے تابوت جیسے الفاظ کا استعمال کریں۔یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ وفاقی وزیر غلام سرور کو فوری عہدے سے ہٹایا جائے۔غلام سرور اپنے بیان پر فوری معذرت کریں۔