سردار عثمان بزدار

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار دبئی ایکسپو میں انٹرنیشنل بزنس کانفرنس کا افتتاح کرینگے

لاہور (لاہورنامہ) ترجمان محکمہ صنعت و تجارت نے کہا ہے کہ دبئی ایکسپو میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع کو دستاویزی فلموں اور سیمینارز کے ذریعے اجاگر کیا جارہا ہے۔

روزانہ بڑی تعداد میں لوگ پاکستان پویلین کا دورہ کررہے ہیں۔ اسی طرح ماہرین اورشرکا پنجاب کے مختلف محکموں کی جانب سے پیش کردہ منصوبوں، سیمینارزاورپینل مباحثوں میں بھی شریک ہورہے ہیں۔ترجمان کے مطابق پنجاب کے دستکار دبئی ایکسپو میں اپنی تیار کردہ ہینڈی کرافٹس کے ساتھ شریک ہیں۔

پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے زیر اہتمام دستکاروں کی تیار کردہ ہینڈی کرافٹس میں لوگوں کی دلچسپی دیدنی ہے۔ یہ امر اطمینان بخش ہے کہ پنجاب کے دستکاروں نے دنیا بھر میں اپنے فن کا لوہا منوایاہے۔ دریں اثنا ایم ڈی پیسک محمد طاہر وٹو نے پاکستان پویلین میں منعقدہ پنجاب بنک کے سمینار میں شرکت کی اور پنجاب روزگار سکیم کے بارے میں آگاہی دی۔

ترجمان کے مطابق دبئی ایکسپو میں انٹر نیشنل بزنس کانفرنس کا افتتاح وزیر اعلی پنجاب کریں گے۔ اس کانفرنس میں ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کار شرکت کریں گے۔