طاہر رشید چوہدری

وزیراعظم عمران خان ملکی معیشت کو درست کرنے کیلئے کوشاں ہیں، طاہر رشید چوہدری

لاہور(لاہورنامہ) پاکستان تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر اور چیئرمین بیت المال لاہور سٹی طاہر رشید چوہدری نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان ملکی معیشت کو درست کرنے کیلئے کوشاں ہیں، بہت جلد پاکستان تحریک انصاف کی حکومت مہنگائی کے جن کو قابو کرلے گی۔

طاہر رشید چوہدری کا کہنا تھاکہ این اے 133میں ن لیگ نے ”ووٹ“کو جو عزت دی وہ سب نے دیکھی، ن لیگ کا”نوٹ لو ووٹ دو“ کا بیانیہ کھل کر سامنے آگیا ہے، جس سے واضع ہوتا ہے کہ ن لیگ کس قدر ووٹ اور ووٹر کو عزت بخشتی ہے۔ وزیراعظم عمران خان ملک وقوم کی حقیقی ترقی کے خواہاں ہیں اور انشائاللہ عنقریب ملک سے مہنگائی اور غریب کا خاتمہ ہو جائیگا۔

انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان تحریک انصاف عوام کی حقیقی خدمت کی بدولت بلدیاتی انتخابات میں بھی کلین سویپ کریگی۔پارٹی عہدیداران سمیت ایم ایل اے کشمیرقانون سازاسمبلی اور پی ٹی آئی لاہور کے صدر غلام محی الدین دیوان، مہرواجدعظیم،کشمیری رہنما مرزا صادق جرال، طاہر اقبال چوہدری،قمر فاروقی،راجہ شبیر منہاس، محمد راشد بھٹی، حاجی لیاقت، رضوان ارشاد، محمد اسلم بھٹی، محمد شان بٹ و دیگر شریک تھے۔