وزیراعلیٰ پنجاب

صدر مملکت سے وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات،ترقیاتی منصوبہ جات پر تبادلہ خیال

لاہور (لاہورنامہ) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران صوبے کی مجموعی صورتحال اور جاری فلاحی ترقیاتی منصوبہ جات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر مملکت نے پنجاب کے فلاحی منصوبوں کی تعریف کی ملاقات میں عثمان بزدار نے صدر مملکت کو ڈینگی کے پھیلائو پر قابو پانے کے لئے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔ صدر نے پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔