مراد راس

پنجاب کے اسکولوں میں اب تک 56 لاکھ بچوں کو کورونا ویکسین لگائی جا چکی ہے،مراد راس

لاہور (لاہورنامہ)وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہا ہے کہ پنجاب کے تمام اسکولوں میں اب تک 56 لاکھ بچوں کو کورونا ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

مراد راس نے صوبے بھر میں 12 سال سے زائد عمر کے طلبا کی ویکسینیشن کے حوالے سے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ صوبے بھر کے تمام اسکولوں میں اب تک 56 لاکھ بچوں کو کورونا ویکسین لگائی جا چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری اسکولوں کے 91 فیصد جبکہ نجی اسکولوں کے 87 فیصد بچوں کو اب تک کورونا ویکسین لگ چکی ہے۔

مراد راس نے کہا کہ محکمہ صحت پنجاب کے مکمل اور بھرپور تعاون کی بدولت کورونا کے خلاف جنگ میں تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔