لاہور(لاہورنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ اپوزیشن نے انسانی زندگیوں پر منفی سیاست کرکے اپنی ساکھ ختم کر لی ہے۔بے حس اپوزیشن رہنمائوں کو یاد رکھنا چاہیئے کہ دکھی انسانیت کی خدمت خالی تقریروں سے نہیں ہوتی۔
اپوزیشن رہنمائوں نے ساڑھے 3 برس کے دوران صرف نعرے لگائے۔اپوزیشن کا ایجنڈا ذاتی مفادات کا تحفظ اور دروغ گوئی ہے۔عوام ایسے لیڈروں کے دوغلے چہروں کو پہچان چکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ساڑھے 3 برس کے دوران اپوزیشن کا کردار چور مچائے شور والا رہا ہے۔
احتجاجی سیاست سے عوام کی لاتعلقی کے بعد یہ لوگ مایوس ہو چکے ہیں۔ بدقسمتی سے اپوزیشن جماعتیں قوم کوتقسیم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔پاکستانی قوم اپوزیشن عناصر کے غیرذمہ دارانہ منفی رویے کوکبھی معاف نہیں کرے گی۔