اسلام آباد (لاہورنامہ)وزیر اعظم عمران خان نے سیالکوٹ کی تاجر برادری کی جانب سے سری لنکا کے پرییانتھا کمارا کی بیوہ کو ایک لاکھ ڈالر کی منتقلی اور راجکو انڈسٹریز کی جانب سے ماہانہ دوہزار ڈالر تنخواہ کی ادائیگی کے عمل کی تعریف کی ہے .
منگل کو وزیر اعظم نے اس اقدام کو بھی سراہا کہ راجکو انڈسٹریز کی جانب سے پرییانتھا کماراکی بیوہ کو دس سال تک یہ تنخواہ دی جائے گی۔