لاہور (لاہورنامہ)اسپشل سینٹرل کورٹ نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانتوں پر تحریری حکم جاری کردیا .
عدالت نے ملزمان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیا ہے، دو صفحات پر مشتمل منی لانڈرنگ کیس کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملزمان شامل تفتیش ہوں. فیصلے کے مطابق شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت دو دو لاکھ کے مچلکے کے عوض منظورکی جاتی ہے ملزمان دو روز کے اندار ضمانتی مچلکے عدالت میں جمع کرائیں.
تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملزمان درخواست ضمانت کا حتمی فیصلہ ہونے تک ہر تاریخ پرعدالت میں لازمی پیش ہوں،عدالت نے قرار دیا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت پہلے بنکنگ عدالت میں زیر سماعت تھی ایف آئی اے نے مقدمے کا چالان اب اسپیشل سینٹرل عدالت میں جمع کرارکھا ہے، ایف آئی اے افسران آئندہ سماعت پر مقدمے کا ریکارڈ عدالت میں پیش کریں۔