مریم اورنگزیب

حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے ایک کروڑ پاکستانی بے روزگار ہو گئے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد(لاہورنامہ) پاکستان مسلم لیگ(ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مہنگائی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہونے کی وجہ عمران صاحب کی بے حسی، عوام دشمنی، نالائقی اور کرپشن ہے .

عمران مافیا کی نا اہلی اور نالائقی کی وجہ سے ملک کی تاریخ میں پہلی دفعہ ایک کروڑ پاکستانی بے روزگار ہو گئے ہیں ،عمران مافیا کی حکومت میں ملکی قرضہ پچاس ہزار ارب ملک کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے۔منگل کو اپنے ایک بیان میں پاکستان مسلم لیگ(ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ مہنگائی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہونے کی وجہ عمران صاحب کی بے حسی، عوام دشمنی، نالائقی اور کرپشن تاریخ کی بلند ترین سطح ہے ،

عمران مافیا کی حکومت میں پٹرول کی قیمت 148روپے تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے ،عمران مافیا کی حکومت میں آٹا چینی بجلی گیس دوائی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران مافیا کی نا اہلی اور نالائقی کی وجہ سے ملک کی تاریخ میں پہلی دفعہ ایک کڑوڑ پاکستانی بے روزگار ہو گئے ہیں ،عمران مافیا کی لوٹ مار کی وجہ سے ملک میں معاشی تباہی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے ،

عمران مافیا کی حکومت میں نالائقی اور نااہلی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے،عمران مافیا کی حکومت میں کرپشن لوٹ مار ملک کی بلند ترین سطح پر،عمران مافیا کی حکومت میں ملکی قرضہ پچاس ہزار ارب ملک کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے .

عمران مافیا کی حکومت میں مالیاتی خسارہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے ،عمران مافیا کی حکومت میں روپیہ کی قدر میں کمی تاریخ کی بلند ترین سطح پرہے۔