سالانہ انتخابات

ٹاﺅن شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات

لاہور(لاہورنامہ) ٹاﺅن شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات برائے سال 2022 ممتاز صنعتکار راہنما و سابق سینئر نائب صدر لاہور چیمبر وسابق چیئرمین لاہور ٹاﺅن شپ انڈسٹریز امجد علی جاوا چیف الیکشن کمشنر ٹاﺅن شپ انڈسٹریز کی زیر نگرانی منعقد ہوئے ۔

ان انتخابات میں ایگزیکٹو ممبران نے چوہدری محمد عدیل بھٹہ کو چیئرمین،میاں شہریار علی کو سینئر وائس چیئرمین اورسید عباس احسن کو وائس چیئرمین منتخب کر لیا، لاہور ٹاﺅن شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے تمام ایگزیکٹو ممبران اور سابقہ چیئرمینوں میاں شفقت علی ، ظہیر بھٹہ،نصراللہ مغل، خلدون جاوید ملک ،شفیق اے تقی،محمد اعظم،محمد وسیم چاولہ نے دیگر عہدیداران کے ہمراہ مشترکہ طور پر2022کیلئے تمام عہدیدیداران اور ایگزیکٹو ممبران کو بلامقابلہ منتخب کیا ، 6۔ایگزیکٹو ممبران بھی 3سالہ مدت کیلئے بلامقابلہ منتخب ہوئے .

جن میں چوہدی انس جلیل انجم،ڈاکٹر سہیل مختار احمد،اسامہ علی عارف،میاں شہریار علی،تیمورچوہدری،محمد انس شفیق شامل ہیں۔تمام عہدیداران و ایگزیکٹو ممبران نے امجد علی جاوا چیف الیکشن کمشنر وسابق چیئرمین لاہور ٹاﺅن شپ انڈسٹریز سے اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا۔

دریں اثناءنئے منتخب چیئرمین چوہدری محمد عدیل بھٹہ نے ایگزیکٹو ممبران سے خطاب کرتے ہوئے سابق چیئرمین محمد وسیم چاولہ کی خدمات اور ان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم تمام ساتھیوں کو ساتھ لیکر چلیں گے اور لاہور ٹاﺅن شپ انڈسٹریز کو مزید مضبوط بنائیں گے اور سینئر سے رابطہ میں رہینگے اور سینئر ممبران کی خدمات سے استفادہ کرینگے۔ہم ٹاﺅن شپ کے صنعتکاروںکے مسائل کو اولین ترجیح دیتے ہوئے حل کروائیں گے۔