لاہور(لاہورنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ڈیرہ غازی خان میں مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے-ڈیرہ غازی خان کے مدر اینڈ چائلڈ پراجیکٹ پر 3ارب 80کروڑ روپے لاگت آ ئے گی –
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازی خان کی ایمرجنسی او راوپی ڈی بلاک کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے-ڈیرہ غازی خان ٹیچنگ ہسپتال میں ایمرجنسی او را وپی ڈی بلاک پراجیکٹ پر 3ارب 84کروڑ روپے لاگت آئے گی-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ٹیچنگ ہسپتال میں ڈائیگناسٹک امیجنگ ڈیپارٹمنٹ کا افتتاح کیا-
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ڈائیگناسٹک امیجنگ ڈیپارٹمنٹ کا دورہ بھی کیا-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سی ٹی سکین روم میں طبی سہولتوں کا جائزہ لیا- وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ایم آر آئی سیکشن کا بھی دورہ کیا-وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو ٹیچنگ ہسپتال میں پناہ گاہ پراجیکٹ پر بریفنگ دی گئی- وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے ٹیچنگ ہسپتال پناہ گاہ کو جلد ازجلد فنکشنل کرنے کی ہدایت کی –