لاہور( لاہورنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ جسے حقیقی ترقی دیکھنی ہے ،جنوبی پنجاب میں جاکر دیکھ سکتا ہےـ دوردرازعلاقوں کے پسماندہ عوام کی قسمت بدل چکی ہےـ
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ ہر اس جگہ جائوں گا جہاں لوگوں کی کوئی نہیں سنتا تھاـ سیاست نہیں عوام کی خدمت کا عزم لیکر نکلے ہیں ـ تاریخ میں اتنے بڑے ترقیاتی بجٹ اوراتنے ترقیاتی منصوبوں کی کوئی مثال نہیں ہوگی ـ ہر شہر اور قصبے کی قسمت بدل رہی ہے،یکساں ترقی میں کوئی شک نہیں ـ
وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے مزید کہاکہ نیاپاکستان قومی صحت کارڈعوام کی حقیقی خدمت کا ذریعہ بن رہاہے ـبہترین ہسپتالو ںمیں اعلیٰ ترین علاج کی مفت سہولت تبدیلی نہیں تو اور کیا ہےـوزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ پنجاب کے پانچویں ڈویژن بہاولپور میں قومی صحت کارڈ پراجیکٹ کاا جراء خوش آئند ہےـپنجاب کی 63 فیصد آبادی قومی صحت کارڈ کی سہولت سے مستفید ہو رہی ہےـ
جلد ملتان اور دیگر ڈویژن میں بھی قومی صحت کارڈ پراجیکٹ لانچ کردیا جائے گاـ 400ارب روپے کا قومی صحت کارڈ پراجیکٹ عوام کی خدمت کا ناقابل تردید ثبوت ہےـساڑھے 11کروڑ شہریو ں کو مفت علاج کی سہولت فراہم کرنا وزیراعظم عمران خان کا ویژن ہےـہر شہری کو مفت علاج کی سہولت کے پراجیکٹ کی مثال بعض ترقی یافتہ ممالک میں بھی نہیں ملے گی ـ