بیجنگ (لاہورنامہ) چین میں ونٹر اولمپکس کی تقریبات کا شاندار آغاز ہوا، وزیراعظم عمران خان اور پاکستانی وفد کے افراد بھی موجود تھے. جب پاکستان کی ٹیم پاکستان کا جھنڈا لہراتے ہوئے اسٹیڈیم میں داخل ہوئی تو وزیر اعظم پاکستان نے تعظیماً نشست پر کھڑے ہو کر ٹیم کیلئے تالیاں بجائیں.
