لاہور(لاہورنامہ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے ملاقات کیلئے سابق صدر آصف علی زرداری ماڈل ٹاؤن پہنچ گئے.

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو بھی سابق صدر زرداری کے ہمراہ تھے. شہباز شریف نے مریم نواز اور حمزہ شہباز کے ہمراہ سابق صدر زرداری اور بلاول بھٹو کا استقبال کیا.
رہنماء پاکستان مسلم لیگ (ن) سعد رفیق اور ترجمان مریم اورنگزیب بھی ہمراہ تھے۔