فرخ حبیب

تحریک عدم اعتماد تماشا بن چکی ہے، فرخ حبیب

لاہور (لاہورنامہ) وزیرِمملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا تحریک عدم اعتماد ایک تماشا بن چکا ہے، 3 سال سے سن رہے ہیں کہ عدم اعتماد آرہی ہے.

سینٹ میں اپوزیشن نے دکھا دیا کہ وہ کتنی مضبوط ہے‘ اپوزیشن پہلے اپنے درمیان موجود عدم اعتماد سے نمٹے‘اپوزیشن کا سارا ڈرامہ صرف این آراو کیلئے ہے‘کے پی بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں امیدواروں کا صحیح انتخاب نہیں ہوسکا تھا ‘پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو مشورہ ہے پہلے اپنے درمیان موجود عدم اعتماد سے نمٹے۔ مزید کہا اپوزیشن کا سارا ڈرامہ صرف این آراو لینے کیلئے ہے۔ا±نہوں نے کہا کہ سینٹ میں اپوزیشن نے دکھا دیا کہ وہ کتنی مضبوط ہے، وزیراعظم نے بھرپور عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔فرخ حبیب نے کہا کہ کے پی بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں امیدواروں کا صحیح انتخاب نہیں ہوسکا، بہت سی سیٹوں پر تحریک انصاف کے لوگ آمنے سامنے تھے۔

پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔