وزیر اعلی عثمان بزدار

وزیر اعلی عثمان بزدار کا قصور کی فیکٹری میں آتشزدگی کے واقعہ کا نوٹس،رپورٹ طلب

لاہور (لاہورنامہ) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے قصور کی فیکٹری میں آتشزدگی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر لاہور ڈویژن سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی کہ آتشزدگی پر قابو پانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں اور تمام متعلقہ ادارے امدادی سرگرمیاں مزید تیز کریں۔وزیر اعلی نے آتشزدگی سے 2 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ زخمی افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔