اسلام آباد(لاہورنامہ)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز مخدوم طارق الحسن نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے جامع پالیسی آئندہ 30دن میں بن جائے گی.
اپوزیشن کی مخالفت کے باوجودسمندرپارپاکستانیوں کو ووٹ کاحق دلوایا اور عثمان بزدارکامشکور ہوں کہ میری رہنمائی فرمائی ، ہم نے 1500سے زائد اوورسیز پاکستانیوں کے کیسزحل کیے، میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں اوورسیزپاکستانیوں کے لیے ون ونڈو سروسز کا آغاز کیا جائے گا، اوورسیز پاکستانیوں کے لیے جامع پالیسی بنا رہے ہیں۔