شہباز شریف

شہباز شریف ،فضل الرحمان کی ون آن ون ملاقات

لاہور( لاہورنامہ)پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے اجلاس سے قبل اتحاد کے صدر مولانا فضل الرحمان اور مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی ۔

شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو پیپلز پارٹی کی قیادت اور متحدہ قومی موومنٹ کے وفد سے ہونے والی ملاقاتوں اور دیگر رہنمائوں سے ہونے والے رابطوں سے بھی آگاہ کیا ۔ علاوہ ازیں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما اکرم خان درانی نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز سے ملاقات کی جس میں مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔