اینٹی کرپشن پنجاب

اینٹی کرپشن پنجاب ان ایکشن ، 2ریٹائرڈ سب انجینئر گرفتار

لاہور (لاہورنامہ) محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے دریا پر فلڈ بند کی تعمیر میں 4 کروڑ 70 لاکھ کی کرپشن کرنے پر 2ریٹائرڈ سب انجینئر کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن پنجاب کی جانب کرپٹ افسران کے خلاف کارروائیاں اور گرفتار یاں جاری ہے، دریا پر فلڈ بند کی تعمیر میں4کروڑ70لاکھ کی کرپشن کرنے پر 2ریٹائرڈ سب انجینئر کو گرفتار کرلیا گیا۔

اینٹی کرپشن پنجاب نے طارق محموداورارشاداحمدگوہرکو گرفتارکیا ،حکام کے مطابق ملزمان محکمہ انہار کی مشنری ڈویژن میں ملازم تھے، ملزمان نے فنڈز لئے مگر تحصیل علی پور میں چندربن فلڈبند تعمیر نہ کیا۔اینٹی کرپشن کا کہنا تھا کہ 2020 میں مقدمہ درج ہوا،پیروی نہ کرنے پر ملزمان کواشتہاری قراردیاگیا ، جس کے بعد سرکل آفیسرڈی جی خان نے ملزمان کو ملتان سے گرفتار کیا۔

حکام کے مطابق جعلسازی سے شہری کوجائیدادسے محروم کرنے کے الزام پر بھی ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے ، درخواست گزار نے پٹواری شاہد محمود،آصف اقبال،عمر فاروق پر مقدمہ درج کرایا۔ گرفتارملزم آصف اقبال مقدمے میں نامزدپٹواری شاہدمحمود کامنشی ہے، آصف اقبال نےدرخواست گزاربلقیس بیگم کی زمین عمرفاروق کو منتقل کی اور عمرفاروق نے پٹواری اورمنشی کی مددسے زمین اپنے نام منتقل کرائی۔