خادم حسین

اس وقت بجلی کے نرخ بڑھانا صنعتی شعبہ کیلئے تباہ کن ہوگا، خادم حسین

لاہور(لاہورنامہ)پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین نے حکومت کی طرف سے بجلی کے نرخ بڑھانے کے منصوبے کو صنعتی شعبہ کیلئے تباہ کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کا ٹیرف بڑھا کر گردشی قرضوں کی عوام سے ادائیگی ناقابل قبول ہے .

جب حکومت ہرماہ بجلی بلوں میں مہنگی بجلی کے ساتھ ساتھ اربوں روپے مختلف قسم کے ٹیکسزعوام سے وصول کررہی ہے تو گردشی قرضوں کی ادائیگی اس میں سے کی جائے نہ کی بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کرکے گردشی قرضوں میں کمی کی جائے ۔

خادم حسین نے کہا کہ ہر ماہ بجلی کی قیمت اور ٹیکسوں کے بعد ہی پچھلے ماہ استعمال شدہ بجلی پر فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں عوام پر اربوںکا بوجھ ڈال دیا جاتا ہے اب وقت آگیا ہے ہے کہ حکومت تیل کے ساتھ ساتھ متبادل ذرائع سے بھی بجلی پیدا کرے اس ضمن میں وفاقی وزیر پانی وبجلی کی طرف سے کابینہ میں کالا باغ ڈیم منصوبہ کی منظوری کیلئے پیش کیا جانا خوش آئند امر ہے ۔

اس لیے حکومت کالا باغ ڈیم منصوبہ کی منظوری کے بعد اس کی فوری تعمیر شروع کرے اس منصوبہ سے اڑھائی روپے یونٹ والی سستی بجلی سسٹم میں شامل ہوگی او ر لوڈ شیڈنگ کے عذاب سے بھی عوام کونجات ملے گی۔