حسان خاور

سندھ میں آکر مہمان نوازی کا ثبوت ملا ہے، حسان خاور

کراچی(لاہورنامہ)ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ کے گھر ملاقات کی. قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ نے ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور کو سندھی ٹوپی اور اجرک کے تحائف پیش کئے.

ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال کیا گیا .اس موقعہ پر ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا سندھ میں آکر مہمان نوازی کا ثبوت ملا ہے . پنجاب سندھ کا بھائی ہے ہر مشکمل گھڑی میں سندھ کےعوام کے ساتھ ہیں سندھ کے حکمرانوں سے درخواست ہے .دیگر صوبوں کے طرح سندھ میں بھی عوامی بھلائی کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں.

پی ٹی آئی کا سب سے بڑا اقدام نیا پاکستان قومی صحت کارڈ ہے جس کے ذریعے امیر و غریب کا فرق مٹا دیا گیا ہےہر امیر غریب ایک ہی اسپتال میں علاج کروا سکتا ہے .صحت کارڈ سے پورا ملک مستفید ہورہا ہے لیکن سندھ کے عوام آج بھی صحت کارڈ جیسے پروگرام سے محروم ہے .

سندھ کے حکمرانوں کو سیاسی مفادات سے ہٹکر عوام کا سوچنا چاہیے سندھ کے عوام کو بھی صحت کارڈ جیسے سہولیات سے آراستہ کیا جائے ۔ہم سندھ کے لوگوں کو پنجاب کے دورے بھی کروائیں گے۔ اس موقعہ پر قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ نے کہا سندھ میں گزشتہ 14 سالوں سے پیپلزپارٹی کی حکومت ہے لیکن عوام صحت، تعلیم صاف پانی سمیت دیگر بنیادی سہولیات سے محروم ہے .

سندھ میں امن امان کی صورتحال انتہائی خراب ہوچکی ہے پولیس سیاسی بن چکی سندھ میں ترقی صرف کرپشن میں ہوئی ہے سندھ حکومت نے 14 سالوں میں کوئی بھی بڑا کارنامہ نہیں کیا ہے سندھ کے شہروں کو گٹرستان بنا دیا گیا ہے۔