عثمان بزدار

وزیراعلی عثمان بزدار کا دبئی ایکسپوکا دورہ،پاکستانی پویلینز کا وزٹ

لاہور (لاہورنامہ) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے آج بین الاقوامی نمائش دبئی ایکسپوکا دورہ کیا-وزیر اعلی عثمان بزدار نے متحدہ عرب امارات پویلین، سعودی عرب پویلین اور پاکستانی پویلین کاوزٹ کیا –

وزیر اعلی عثمان بزدار نے پویلینز میں گہری دلچسپی کا اظہارکیا-وزیر اعلی عثمان بزدار پاکستانی پویلین کے دورے کے دوران لوگوں اور بچوں میں گھل مل گئے -پاکستانی پویلین میں موجود لوگوں اور بچوں نے وزیر اعلی عثمان بزدار کے ساتھ سلفیاں لیں اور تصویریں بنوائیں -وزیر اعلی عثمان بزدار نے اس موقع پر کہا کہ دبئی ایکسپوسے سرمایہ کاری اور تجارت کو فروغ ملے گا-

پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان بہترین دوستانہ تعلقات ہیں -متحدہ عرب امارات نے ہمیشہ مشکل گھڑی میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے -وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کارپاکستان خصوصا پنجاب کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں اورہم اپنے بھائیوں کو پنجاب میں مزید سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں –