جاوید لطیف

پی ٹی آئی کے 90ارکان عدم اعتماد کی حمایت کیلئے تیار ہیں، جاوید لطیف کا دعوی

لاہور(لاہورنامہ) مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما جاوید لطیف نے دعوی کیا ہے کہ حکومت کے 90سے زائد ارکان عدم اعتماد میں ساتھ دیں گے.

جاوید لطیف نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے 90سے زائد ارکان اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کی حمایت کرنے کے لیے تیار ہیں،ان کا کہنا تھا کہ ایک جماعت کے 50فیصد ارکان اگر اپنے لیڈر کے خلاف ہوں تو انہیں لوٹا نہیں کہا جاسکتا ہے۔