لاہور (لاہورنامہ)پاکستان مسلم لیگ شعبہ خواتین کی تنظیم نو کے سلسلہ میں نزہت ہمدانی اور سمیہ طارق کو پاکستان مسلم لیگ شعبہ خواتین پنجاب کی نائب صدور جبکہ شعبہ خواتین کی سینئر عہدیداران کی سفارش پر مسلم لیگ شعبہ خواتین لاہورکی تنظیم نو کے بعد آمنہ الفت سابق ایم پی اے کو صدر جبکہ عزیز ہ سعید کو جنرل سیکرٹری،ادیبہ وڑائچ کو ایڈیشنل جنرل سیکرٹری اور سعدیہ مرتضی کو انفارمیشن سیکرٹری،،صفیہ اسحاق،ڈاکٹر سامعیہ امجد،شازیہ چاند،زیبا احسان،سمیرانواز سینئر نائب صدور،ڈاکٹر ثمینہ بشری،عذرا چوہدری،محمودہ نسرین،فاخرہ شاہ،شہزاد منیر،نزہت خان،شمیم اختر نائب صدور،ناہید باجوہ،نازیہ اعجاز،کرن زاہد جوائینٹ سیکرٹریز مقررجبکہ ادیبہ وڑائچ ایڈیشنل جنرل سیکرٹری، خالدہ الیاس فنانس سیکرٹری،صائمہ گل کو ممبر نرل کونسل مسلم لیگ شعبہ خواتین پنجاب مقرر کیا گیا ہے۔
اس سلسلہ میں پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری سینیٹر کامل علی آغا ان کے نوٹیفیکیشن جاری کردیئے اور گزشتہ روز ایک مسلم لیگ ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں ان عہدیداروں کو نوٹیفکیشن دیئے گئے۔اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ شعبہ خواتین پنجاب کی صدر خدیجہ عمر فاروقی اور جنرل سیکرٹری سیدہ ماجدہ زیدی بھی موجود تھیں۔پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری سینیٹر کامل علی آغا نے نئی عہدیدار خواتین کو ان کے عہدوں پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نئی خواتین عہدیداران اپنی نئی ذمہ داریوں کی انجام دہی کے حوالے سے پہلے سے بڑھ کر مستعدی اور دلجمعی سے کام کرینگی اور پاکستان مسلم لیگ کی قابل فخر سیاسی و اخلاقی روایات کی پاسداری کرتے ہوئے رواداری، اعتدال پسندی، برداشت اور بردباری جیسی اعلیٰ انسانی اقدار کے فروغ اور وطن عزیز میں مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے سیاسی، جمہوری و اقتصادی استحکام کے لیے اپنی ملی، قومی و تنظیمی ذمہ داریاں پوری کرینگی،
انہوں نے کہا کہ میں دعا گو ہوں کہ یہ عہدہ آپ کے سیاسی مستقبل کے لیے موثر کردار ادا کرے اور مزید آگے بڑھنے کے لیے ترقی کا اہم زینہ ثابت ہو۔