بلاول بھٹو

حکومت کا ہروعدہ جھوٹا نکلا، عوام معاشی بحران کا سامنا کررہے ہیں، بلاول بھٹو

پشاور(لاہورنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران کے دورمیں سب سے زیادہ کرپشن ہورہی ہے، عوام تاریخی معاشی بحران کا سامنا کررہے ہیں۔

حکومت کا ہروعدہ جھوٹا،دھوکہ،یوٹرن نکلا، لوگوں سے چھت چھین کروزیراعظم نے اپنا گھرریگولرائزکرالیا ،عدم اعتماد کی بات پیپلزپارٹی کی جیت ہے، ہمارے ساتھی پہلے کہتے تھے عدم اعتماد نہیں لانا چاہیے اب ہمارے پیج پرآرہے ہیں۔ بی بی شہید کے خلاف کھڑے سلیکٹڈ کے پاس نیک نیتی سے گیا.

،پیپلزپارٹی حکومت میں تنخواہ، پنشن میں اضافہ ہوا اسی طرح آج ہونا چاہیے، آج ہرطبقہ پریشان ہے،اسلام آباد میں عوام کی آوازاٹھائیں گے، ہم اس کٹھ پتلی حکومت کوضرورنقصان پہنچائیں گے.

پیر کو پشاور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 6جنوری کوحکومت کے خلاف اعلان جنگ کیا تھا، 27 پیپلز پارٹی 27 فروری سے عوامی مارچ کرے گی ، یہ تاریخ کا بڑا لانگ مارچ ہوگا، امید کرتا ہوں پختونخوا کے جیالے صف اول کا کردارادا کریں گے۔ ہمیں لانگ مارچ کی اسٹرٹیجی عوام کو بتانی چاہیے،انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی وہ جماعت نہیں جو ادارے پر حملہ کرے اور جو کسی دوسرے کے پاس جائے کہ بھائی اس کو نکالیں.

پیپلز پارٹی جمہوری جماعت ہے، صرف جمہوری ہتھیاراستعمال کریں گے۔ میرے جیالوں نے ضیاالحق، یحیی خان، پرویزمشرف، سلیکٹڈ کا مقابلہ کیا، ہم نے دوستوں سے کہا عمران خان کا ڈٹ کرمقابلہ کریں گے، ضمنی، سینیٹ الیکشن میں ہماری جیت ہوئی، اب ہم نے لانگ مارچ کا فیصلہ کیا ہے وہ بھی کامیاب ہوگا،انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں توعمران خان نے ہر ہفتے سوالوں کے جواب دینے تھے، عمران خان اس دن کے بعد اسمبلی میں جواب دینے نہیں آئے.

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کا نام لیے بغیر تنقید کرتے ہوئے پی پی چیئر مین نے کہاکہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے خلاف کھڑے کیے گئے سلیکٹڈ کے پاس نیک نیتی سے گیا، ہمارے دوست کہتے تھے پہلے استعفی دو، ہم نے کہا عمران خان کو کھلا میدان نہیں دینا،انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا، پنجاب میں کرپشن میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، میں نہیں ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے کہا عمران کے دورمیں سب سے زیادہ کرپشن ہورہی ہے.

عوام تاریخی معاشی بحران کا سامنا کررہے ہیں۔ حکومت کا ہروعدہ جھوٹا، دھوکہ، یوٹرن نکلا، لوگوں سے چھت چھین کروزیراعظم نے اپنا گھرریگولرائزکرالیا،پی پی چیئر مین نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے لوگوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں دیں، صدر مملکت، وزیراعظم دہشت گردوں کے سامنے جھکے ہیں، ہم اتنی آسانی سے شہدا کے خون سے سودا نہیں کر سکتے، ہمیں سانحہ اے پی ایس کے شہدا کو نہیں بھولنا چاہیے.

اسلام میں کسی خاتون، بچے کو قتل کرنے کی اجازت نہیں، جنگ میں بھی بچوں، خواتین کا احترام کیا جاتا ہے، انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے دہشت گردوں سے مذاکرات کرنے ہیں توپہلے پارلیمان سے اجازت مانگو۔ دہشت گرد پہلے دہشت گردی کے واقعات پرمعافی مانگیں، اگریہ نیک نیتی کے ساتھ پاکستان کے ساتھ مذاکرات چاہتے ہیں تودہشت گردی کا حساب دے، اس طرح ہردہشت گرد کوکھلی چھوٹ دیں گے توریاست اوررٹ قائم نہیں رہے گی۔ پیپلزپارٹی شہدا کے خون پر کمپرومائز کرنے کو تیار نہیں،بلاول کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے خلاف کردار کشی کرنے والوں کو کارکن جواب دیں گے.

پختونخوا کوشناخت دینا پیپلزپارٹی کا کارنامہ ہے۔ سوات میں پاکستان کا پرچم میری پارٹی نے لہرایا، جس طرح پیپلزپارٹی حکومت میں تنخواہ، پنشن میں اضافہ ہوا اسی طرح آج ہونا چاہیے، آج ہرطبقہ پریشان ہے،اسلام آباد میں عوام کی آوازاٹھائیں گے، ہم اس کٹھ پتلی حکومت کوضرورنقصان پہنچائیں گے۔