چیئرمین نیب

چیئرمین نیب نے کرپشن شکایات پر 20انکوائریوں کی منظوری دیدی

اسلام آباد(لاہورنامہ) قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ نے کرپشن شکایات پر 20انکوائریوں کی منظوری دیدی.

یہ انکوائریاں محکمہ جنگلات خیبرپختونخوا‘ رکن صوبائی اسمبلی غورام بگٹی‘ جوائنٹ ٹیسٹنگ سروس لمیٹڈ اور پاکستان ریلویز کے افسران سمیت دیگر کے خلاف شروع کی جائیں گی‘ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب کا ایمان کرپشن فری پاکستان ہے‘ میگا کرپشن کیسزاور عوام سے دھوکہ دہی کے ذریعے رقوم ہتھیانے کے کیسز کو منطقی انجام تک پہنچانا اولین ترجیح ہے.

احتساب عدالتوں نے گزشتہ4 سال سے زائد عرصہ میں 1405ملزمان کو سزا سنائی جبکہ ملزمان سے 539 ارب روپے بلواسطہ اور بلاواسطہ طور پر برآمد کئے جو کہ ایک ریکارڈ کامیابی ہے ۔

بدھ کو قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس قومی احتساب بیورو کے چئیرمین جنا ب جسٹس جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ہیڈکوارٹر ز اسلام آبادمیں منعقد ہوا۔اجلاس میں ظاہر شاہ، ڈپٹی چئیرمین نیب،سید اصغر حیدر،پراسیکوٹر جنرل اکاونٹیبلٹی،مسعود عالم خان،ڈی جی آپریشنز اور دیگر سینئر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔

نیب ایگزیکٹو بورڈ نے کرپشن شکایات پر 20 انکوائریوں کی منظوری دی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے کہا کہ نیب کا ایمان کرپشن فری پاکستان ہے۔ نیب ”احتساب سب کیلئے“ کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے۔ میگا کرپشن کے مقدمات خصوصاََمنی لانڈرنگ، جعلی اکاونٹس، آمدن سے زائد اثاثے، غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹیزاورمضاربہ سکینڈل کے ملزمان کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے۔

نیب نے گزشتہ4 سال سے زائد عرصہ میں معزز احتساب عدالتوں نے نیب کی موثر پیروی کی بدولت 1405ملزمان کو سزا سنائی جبکہ گزشتہ 4 سالوں سے زائد عرصہ میں 539 ارب روپے بلواسطہ اور بلاواسطہ طور پر بدعنوان عناصر سے برآمد کئے جو کہ ایک ریکارڈ کامیابی ہے۔