لاہور(لاہورنامہ) پاکستان مسلم لیگ کے صدرو سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے جمعیت علماء اسلام (ف) اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اور ان کے صاحبزادے اسعد محمود نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
ملاقات میں وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ، ارکان قومی اسمبلی سالک حسین، حسین الٰہی اور شافع حسین بھی شریک تھے۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔#