اسلام آباد (لاہورنامہ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہاہے کہ آئین پر عملدر آمد کیوں نہیں ہورہا ہے ؟پارلیمنٹ کو فنکشنل ہونا چاہیے ۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے پاس دنیا کی طرح قانون موجود ہے ،قانون سازی بڑی جلدی بھی ہو جاتی ہے لیٹ بھی کرتے ہیں ،آئین پر عمل درآمد کیوں نہیں ہو رہاسوال یہ ہے ۔
انہوں نے کہاکہ دنیا کی تاریخ میں کوئی ایسی قوم نہیں گزری جہاں حکمران اخلاقی قدروں کا حامل ہو،ہم اپنے ملک کی قدریں ہی بدل دی ہیں ،سیاست اگر اتنی بری شے ہے تو اسے بند کر دیں ،ہم کہتے ہیں پارلیمنٹ کو فنکشنل ہونا چاہیے ۔ انہوں نے کہاکہ جن لوگوں کو ہم ووٹ دیتے ہوئے انکا کردار نہیں دیکھتے ،وہ ووٹ لے کر آتے ہیں کہ ان کے دماغ میں کوئی چپ لگی ہوئی کہ وہ اچھے انسان بن جائینگے ۔