فرخ حبیب

ایک طرف کرپشن بچانے والاٹولہ اور دوسری طرف اکیلاعمران خان ہے،فرخ حبیب

اسلام آباد (لاہورنامہ)وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ایک طرف کرپشن بچانے والاٹولہ اور دوسری طرف وزیراعظم عمران خان ہیں، قوم ملکی سالمیت اور وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑی ہے،سپریم کورٹ میں جاری کیس پاکستان کے جمہوری مستقبل کا فیصلہ کریگا۔

پیر کو گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز جلسہ میں قوم نے وزیراعظم عمران خان پر اعتماد پلس کردیا ہے۔ وزیراعظم نے بتایا کہ بیرونی ہتھکنڈے حکومت گرانے کی کوششوں میں ملوث ہیں، عوام نے فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ ملکی سالمیت کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کامیاب جلسے کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،ایک عرصے کے بعد قوم کو وزیر اعظم عمران خا ن جیسا لیڈرملا ہے، پاکستان میں ایک ایسا مفاد پرست ٹولہ ہے جس کے مفادات ملک سے باہر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں جاری کیس پاکستان کے جمہوری مستقبل کا فیصلہ کریگا۔ فرخ حبیب نے کہاکہ ہر ادار یکو ملکی سالمیت عزیزہے۔