اسلام آباد(لاہورنامہ) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ق لیگ نے اپنا فیصلہ کیا انہیں پتا لگ جائے گا سیاست کیا ہوتی ہے.
عمران خان کے پاس چند دن ہیں ہم پرکرپشن کا کوئی نیا کیس بنانا چاہتے ہیں توبنا لیں،حکومت کی کرپشن کے کیسز سینکڑوں ارب کے اندر ہیں،ان کوحساب دینا ہوگا ، یکم سے 4اپریل تک ووٹنگ ہوگی اورحکومت سے نجات ملے گی، سرپرائزعمران کونہیں بزدارکوملا.
وزیراعظم کو دھمکی آمیز خط پارلیمنٹ میں لانا چاہئیے،جب سے تحریک عدم اعتماد کاپراسیس شروع ہوا ہے کہیں سے کوئی کال نہیں آئی۔منگل کو اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ (ن) و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کہا جاتا تھا کہ عثمان بزدار پنجاب کا بہترین وزیراعلیٰ ہے،آج وزیراعظم نے چند ووٹ حاصل کرنے کیلئے وزیراعلیٰ کو قربان کردیا.
جبکہ فارن فنڈنگ کیس میں سپیکر قومی اسمبلی کو بھی پھینک دیا،یہ سارے کام خود کرتے رہے اور اکائونٹس بناتے رہے،اگر ن لیگ کے خلاف کیسز ہیں تو عوام کے سامنے رکھیں،پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی کرپشن کا حساب ہوگالیکن عوام کے سامنے ہوگا،پاکستان تحریک انصاف کی کرپشن کے سینکڑوں کیسز ہیں جن میں اربوں کی کرپشن ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں نے فارن فنڈنگ کیس میں اپنے گیارہ اراکین کو بھی قربان کردیا،یکم اپریل سے چار اپریل کے درمیان ووٹنگ ہوگی،ہم اس ملک کے حالات کو بہتری کی جانب لے کر آئیں گے اور اس نااہل حکومت سے نجات ملے گی،عوام کے مینڈیٹ سے ایک نئی حکومت وجود میں آئے گی۔