جمشید اقبال چیمہ

ملک دشمن قوتوں کے اشاروں پر اکٹھا ہونے والے عنقریب اپنا انجام دیکھ لیں گے،جمشید اقبال چیمہ

لاہور (لاہورنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ریاست پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے روس کا دورہ کیا جس کے بعد بیرونی طاقتوں نے سنگین نتائج اور حکومت ختم کروانے کی دھمکیاں بھیجنا شروع کر دی .

سیاسی بونے پاکستان دشمن قوتوں کے اشاروں پر اکٹھے ہوئے لیکن وہ وقت جلد آئے گا جب ان کا یہ سنگین جرم ان کے گلے کا طوق بن جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم تاریخ کے جس فیصلہ کن موڑ پر کھڑے ہیں ہم سب کو یہ فیصلہ کرنا ہے کہ کیا ہم اپنے ملک کو ان چوروں کے سپرد کر کے اپنی نسلوں کو یرغمال بنانا چاہتے ہیں یا غیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیرونی طاقتوں کے سامنے ڈٹ جانا چاہتے ہیں۔

ایسے مواقعوں پر غیر جانبدار رہنے کی گنجائش نہیں رہتی،جب دشمن آپ پر ہر سمت سے حملہ آور ہو تو جواب دینا فرض ہو جاتا ہے اور یہ جواب پختونخواہ کی عوام نے بلدیاتی انتخابات کے نتائج میں پاکستان تحریک انصاف کو بھرپور کامیابی دے کر دیدیا ہے۔ جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ یہ پہلی ہوا ہے کہ غیر ملکی مداخلت کے ناقابل تردید اور ٹھوس شواہد قوم کے سامنے رکھے گئے ہیں اور پاکستانی قوم عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑی ہو گئی ہے ۔