بلاول بھٹو زر داری

ہم آئین پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتے، آئین محض کاغذ کا ٹکڑا نہیں، بلاول بھٹو زر داری

اسلام آباد(لاہورنامہ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم آئین پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کرسکتے، سپریم کورٹ ثابت کرے کہ آئین محض کاغذ کا ٹکڑا نہیں۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم آزاد اور شفاف الیکشن کیلئے دبائو ڈالنے کے مشن پر نکلے تھے، تحریک عدم اعتماد، انتخابی اصلاحات اور قبل ازوقت الیکشن چاہتے تھے۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنی منزل حاصل کرنے کے قریب تر تھے، عمران خان نے انتخابی اصلاحات کو سبوتاژ کیا۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان کے اقدام سے ایک اور کمپرومائزڈ الیکشن کی طرف دھکیلا جا رہا ہے، امید کی کرن یہ کہ سیلیکٹڈ چلا گیا، ہم قومی اسمبلی میں آئین کا نفاذ نہیں کرسکتے تو آئین کی بالادستی کا بھی نہیں سوچنا چاہیے۔