لاہور(لاہورنامہ) مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی حناپرویز بٹ نے کہا ہے کہ مجھ سمیت مسلم لیگ (ن) کے کسی رکن نے اسمبلی میں توڑ پھوڑ نہیں کی، یہ ڈرامہ شکست سے خوفزدہ لوگوں نے رچایا ہے۔انہوں نے کہاکہ جھوٹے الزام لگانے سے بہتر ہے کہ ایوان اور لابی کے کیمروں کی ویڈیو سامنے لائی جائے تا کہ سچ عوام کے سامنے آ سکے۔
