شہبازشریف, مزار قائد

وزیراعظم شہبازشریف کی مزار قائد پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

کراچی (لاہورنامہ) وزیراعظم شہبازشریف نے کراچی پہنچ کر بانی پاکستان محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی آمد کے بعد وزیراعظم شہبازشریف ہیلی کاپٹر پر مزارِ قائد پہنچے ، جہاں پاک فوج کے جوانوں نے وزیراعظم کو گارڈز آف آنر پیش کیا۔شہبازشریف نے بانی پاکستان محمد علی جناح کے مزار پرحاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ پڑھی، بعد میں انہوں نے مزارقائد پرمہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کیے۔

مزارِ قائد پر حاضری کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ وزیراعلی اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔