لاہور( لاہورنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے متحد ہ اپوزیشن کے اراکین نامزد امیدوار حمزہ شہباز کی قیادت میں نجی ہوٹل سے بسوں کے ذریعے اکٹھے پنجاب اسمبلی پہنچے ۔
قبل ازیں حمزہ شہباز ، علیم خان ، اسد کھوکھر ، نعمان لنگڑیال سمیت دیگر رہنما ہوٹل میں اکٹھے ہوئے او رغیر رسمی مشاورت کی گئی جس کے بعد حمزہ شہباز کی قیادت میں اراکین اسمبلی تین بسوں میں سوار ہو کر نجی ہوٹل سے پنجاب اسمبلی کیلئے روانہ ہوئے ۔
اس موقع پر پولیس کی بھاری نفر ی بھی اراکین اسمبلی کی بسوں کے ہمراہ رہی جبکہ حمزہ شہباز اور علیم خان کی ذاتی سکیورٹی بھی ساتھ ساتھ چلتی رہی ۔پنجاب اسمبلی پہنچنے پر اراکین نے وکٹری کا نشان بنا کر وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز کے نعرے بھی لگائے۔