بیجنگ (لاہور نامہ)بصارت سے محروم افراد کی شائع شدہ مواد تک رسائی کو آسان بنانے کے لیے چین میں "مراکش معاہدے” کا اطلاق کر دیا گیا۔ چین اس معاہدے کا 85 واں فریق ہے۔
جمعرات کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق
مراکش معاہدہ 27 جون 2013 کو مراکش میں منظور کیا گیا تھا اور اس کا انتظام اقوام متحدہ کی عالمی دانشورانہ املاک کی تنظیم کرتی ہے۔ یہ معاہدہ تمام فریقین سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ مطبوعہ مواد پڑھنے سے محروم افراد کے پڑھنے سے لطف اندوز ہونے اور برابری کی بنیاد پر تعلیم حاصل کرنے کے حقوق کی ضمانت فراہم کریں۔ دنیا میں کاپی رائٹ کے میدان میں اب تک یہ واحد انسانی حقوق کا معاہدہ ہے۔
چین نے ہمیشہ پڑھنے سے محروم افراد جیسے نابینا افراد کے انسانی حقوق اور مساوی بنیادوں پر تعلیم حاصل کرنے کے حقوق کے تحفظ کو بہت اہمیت دی ہے۔ 28 جون، 2013 کو، چین نے مراکش معاہدے پر دستخط کیے، جو پہلے دستخط کنندگان میں سے ایک ہے۔ چین کے لیے "مراکش معاہدہ” کے نافذ العمل ہونے کے بعد، یہ معاہدہ چین میں بصارت سے محروم لوگوں کی روحانی اور ثقافتی زندگی کو بہت زیادہ تقویت بخشے گا، ان کی تعلیمی سطح کو بہتر بنائے گا۔