اسلام آباد (لاہورنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ قوم اب ڈرنے والی نہیں ہے‘عمران خان کے تاریخی جلسوں سے گھبرا کر امپورٹڈ حکومت نے تشدد کر کے سیالکوٹ میں عثمان ڈار اور دوسروں کو گرفتار کیا ہے.
سیالکوٹ تیار ہو جاؤ، کپتان آج شام سیالکوٹ آ رہا ہے‘پاکستان آج دیکھ لے گا کہ سیالکوٹ اپنے کپتان کے ساتھ کھڑا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں اسد عمر نے کہا کہ عمران خان کے تاریخی جلسوں سے گھبرا کر امپورٹڈ حکومت نے تشدد کر کے سیالکوٹ میں عثمان ڈار اور دوسروں کو گرفتار کیا ہے۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ قوم اب ڈرنے والی نہیں ہے، سیالکوٹ تیار ہو جاؤ، کپتان آج شام سیالکوٹ آ رہا ہے۔اسد عمر نے مزید کہا کہ پاکستان آج دیکھ لے گا کہ سیالکوٹ اپنے کپتان کے ساتھ کھڑا ہے۔