ترقی و خوشحالی, شہباز شریف

کراچی کی ترقی و خوشحالی کیلئے بھرپور تعاون کریں گے،شہباز شریف

اسلام آباد (لاہورنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف سے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ملاقات کی جس میں وزیر اعظم کو سندھ کی انتظامی و امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی ۔

وزیر اعظم کو کراچی میں گزشتہ دنوں رونما ہونے والے دہشتگردی کے واقعات پر بھی بریفنگ دی گئی ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ شرپسند عناصر کو کراچی کا امن و امان خراب کرنے کی کسی طور اجازت نہیں دیں گے۔ ملاقات میں اتفاق کیا گیاکہ کراچی کی ترقی و خوشحالی کیلئے وفاقی و صوبائی حکومت بھرپور تعاون سے کام کریںگی۔