لاہور(لاہورنامہ) سابق صوبائی وزیر میاں محمودالرشید نے کہا ہے کہ پولیس چھاپے کے دوران سٹور میں پڑے باکس میں چھپ کر گرفتاری سے بچ پایا ۔
میاں محمود الرشید نے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ حماد اظہر کے گھر پی ٹی آئی رہنمائوں کی میٹنگ ہو رہی تھی کہ پولیس نے گھر پر دھاوا بول دیا۔سٹور روم میں موجود باکس میں چھپ کر جان بچائی۔ امتیاز شیخ ، ظہیر عباس کھوکھر ، سعدیہ سہیل بھی پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کے گھر پرموجود تھے۔