بیجنگ (لاہورنامہ) سووا میں ، چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای اور فجی کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ فرینک بائینی ماراما نے چین-جزائر بحرالکاہل ممالک کے وزرائے خارجہ کے دوسرے اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔
منگل کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق اس موقع پر وانگ ای نے کہا کہ چین اورجزائر بحرالکاہل ممالک کے مابین تعاون وقت کے تقاضوں کے مطابق اورعلاقے کے عوام کے مفاد میں ہے جس کا مستقبل شاندار ہے۔
وانگ ای نے اعلان کیا کہ چین تعاون کے چھ نئے پلیٹ فارمز کی تعمیر جاری رکھے گا ، ان میں غربت کا خاتمہ ،موسمیاتی تبدیلی،آفات سے بچاو ،زراعت اور جون چھأو سینٹر شامل ہے ۔