لاہور (لاہورنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مقصود چپڑاسی 54 بندوں کیساتھ ترکی جارہے ہیں۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مصدق ملک کے مطابق حکومت کے پاس زہرکھانے کے پیسے نہیں ہیں لیکن وزیراعظم کے دورے کی اطلاع کروڑوں کے اشتہارات سے دی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان اور پی ٹی آئی نے ان کی پلاننگ کو ناکام کیا، رانا کے ثبوت تو ماڈل ٹان کی ویڈیوز ہیں، رانا کہتے ہیں عمران خان کے خلاف ثبوت لائیں گے۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کا تصادم کا پلان تھا، امپورٹڈ حکومت نے کچھ لوگوں کو اسلحہ دیکرمظاہرین میں شامل کیا۔