فواد چوہدری

ملک میں اس وقت معاشی فسادات کا خطرہ بڑھ رہا ہے، فواد چوہدری

اسلام آ باد (لاہورنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ملک میں معاشی فسادات کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ پیٹرولیم کی قیمتوں میں ایک ہفتے میں 60 روپے اضافہ کیا گیا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ گیس 45فیصد اور بجلی 47فیصد کے اضافے کے بعد بھی ڈالر 200 روپے سے نیچے نہیں آیا۔ فواد چوہدری نے مزید کہا کہ پاکستان کی معیشت تو گویا نرسری کے بچوں کو دے دی گئی ہے جو ہر کھلونے کو کھول کر دیکھنا چاہتے ہیں، ملک میں معاشی فسادات کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔