عثمان ڈار

کاروباری ہفتے کا مایوس کن آغاز، معاشی حالات تیزی سے بے قابو ہو رہےہیں،عثمان ڈار

اسلام آباد(لاہورنامہ)کاروباری ہفتے کا مایوس کن آغاز اس بات کا ثبوت ہے کہ معاشی حالات تیزی سے بے قابو ہورہے ہیں۔

پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر ایک ٹویٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے کہاکہ کاروباری ہفتے کا مایوس کن آغاز اس بات کا ثبوت ہے کہ معاشی حالات تیزی سے بے قابو ہورہے ہیں، امپورٹڈ حکومت نے غیرحقیقی بجٹ دیکر استحکام کی بجائے غیریقینی کی صورتحال پیداکردی، اسٹاک مارکیٹ میں مندی اورڈالرکی تاریخی قیمت عوام کو مہنگائی کی اس دلدل میں لیجارہی ہے جہاں سے نکلنا ناممکن ہوگا۔