گلگت (لاہورنامہ)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں سیاحت کے وسیع مواقع موجود ہیں۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے گلگت بلتستان اسمبلی کے اراکین کی ملاقات ہوئی۔
گلگت بلتستان کے دوسرے اضلاع میں بھی قراقرم یونیورسٹی اور بلتستان یورنیورسٹی کے کیمپس قائم کئے جائیں گے،صدر مملکت نے گلگت بلتستان کی ترقی کے لیے ضروری وسائل کی فراہمی کی ضرورت پر بھی زور دیا،اس ملاقات کے دوران ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان ہر لحاظ سے پاکستان کا ایک ذرخیز خطہ ہے جبکہ یہاں سیاحت کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
انہوں نے زور دیا کہ گلگت بلتستان کی تیز تر ترقی کیلئے مزید اقدامات کئے جانے چاہیے۔خیال رہے کہ ملاقات میں وزیر اعلی گلگت بلتستان اور گلگت بلتستان اسمبلی کے حکمران اور اپوزیشن جماعتوں کے ممبران نے شرکت کی ہے۔