لاہور(لاہورنامہ) امریکہ میں مقیم پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سینیٹر کیپٹن (ر) شاہین خالد بٹ ایک معروف اوورسیز پاکستانی ہیں اور پاکستان کی سیاست سے بھی گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔
ان کی شخصیت کا سب سے اہم پہلو یہ ہے کہ وہ ایک پکے اور سچے پاکستانی ہیں۔ کشمیر اور بیرون ممالک مقیم اوورسیز پاکستانیوں سے جذباتی لگاؤ رکھتے ہیں۔ امریکہ میں قیام کے دوران کشمیریوں کیلئے ان کی خدمات قابل تعریف ہیں انہوں نے ”کشمیر مشن یو ایس اے“کے نام سے ایک تنظیم بھی بنا رکھی ہے۔
جب پاکستان میں ہوتے ہیں تو یہاں بھی کسی نہ کسی حوالے سے کشمیریوں اوراوورسیز پاکستانیوں کیلئے کام کررہے ہوتے ہیں۔وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی قیادت میں وہ پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن کے نئے وائس چیئرپرسن تعینات ہوئے ہیں۔
قبل ازیں 2014ء میں بھی او پی سی پنجاب کے پہلے وائس چیئر پرسن رہ چکے ہیں۔ بلکہ ان کا شمار پنجاب اوورسیزپاکستانیز کمیشن کے بانیوں میں ہوتا ہے۔جو کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے ساتھ مل کر اس ادارے کا قیام عمل میں لایاگیا۔
اس سلسلے میں سینیٹر کیپٹن (ر) شاہین خالد بٹ نے 2015 ء میں امریکہ میں پہلی بار اوورسیز پاکستانیوں کیلئے کے مسائل کے حل کیلئے ایک روڈ شوکا انقعاد کیا۔ جس میں ہزاروں اوورسیز پاکستانیوں نے شرکت کی روڈ شو کا مقصد بیرون ممالک میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں کو پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن کے دائرہ کا راورا قدامات سے آگاہی فراہم کرنا تھا۔ جو لوگ اپنی زندگی دیار غیر میں محنت مزدوری کرتے بسر کررہے ہیں انہیں زیادہ تر اپنے رشتے داروں، دوستوں اور قبضہ مافیا کی طرف سے زیادتیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ان کی دادرسی کی جا سکے۔
پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن کے قیام کو تقریباً 8 سال ہونے کو ہیں اور اس ادارے نے اس عرصہ میں ہزاروں اوورسیز پاکستانیوں کو ریلیف مہیا کیا ہے۔ اس ادارے کے قیام کا بنیادی مقصد بیرون ممالک مقیم اوورسیز پاکستانیوں کو پاکستان میں در پیش مسائل کا ازالہ کرناتھا مگر یہ کمیشن اب ایک مثالی ادارہ بنتا جا رہا ہے جہاں اوورسیز پاکستانیوں کے مقدمات اور ان کی شکایات وجملہ مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے۔
پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن میں ایک چھت تلے مختلف نوعیت کی سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں۔ جس میں مال مرکز، موبائل ایپلیکیشن،24/7 کال سنٹر، ٹیوٹا ڈیسک سرمایہ کاری ڈیسک، ایل ڈی اے میں اوورسیز ڈیسک، ٹورازم ڈیسک اور نادرا ڈیسک سمیت اہم اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ حال ہی میں پنجاب او پی سی اور پرل کانٹی نیٹل ہوٹل کے مابین مفاہمتی یاداشت کے مسودہ پر دستخط کئے گئے ہیں جس کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کو پرل کانٹی نینٹل (پی سی) ہوٹل کی ممبر شپ پر 50 فیصد تک رعائت دی جائے گی۔
او پی سی پنجاب میں لائبریری کا قیام بھی عمل لایا گیا ہے۔اوورسیز پاکستانیوں کیلئے بڑے شہروں میں ماڈل پولیس اسٹیشن بھی جلد بنائے جارہے ہیں تا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے جان و مال کے بروقت تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔ اوورسیز پاکستانیوں کی خدمات کسی سے ڈھکی چھی نہیں ہیں اور وہ ملکی معیشت کی مضبوطی وپائیداری کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ اوورسیز پاکستانی وطن عزیز کے حقیقی اور سچے سفیر ہیں۔اور ان کی خدمت ان کو درپیش مسائل کو فوری ازالہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے منشور میں بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔